16 جنوری، 2025، 1:43 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85721475
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و تاجکستان کے درمیان 23 معاہدوں پر دستخط

تہران-ارنا-اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر دورہ تاجکستان کے دوران دونوں ملکوں نے تعاون کے 23 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

جمعرات کو تاجیکستان کے ایوان صدارت میں ان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدے سیاسی، معاشی، ثقافتی، سماجی، تعلیمی شعبوں اور اسی طرح ٹرانسپورٹ، کسٹمس، تجارت جیسے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
دونوں صدور کی موجودگی میں ان معاہدوں پر دستخط ہوئے اور تقریب کے آغاز میں صدر ایران مسعود پزشکیان اور ان کے تاجک ہم منصب امام علی رحمان نے مشترکہ اعلان پر دستخط کئے۔ 
صدر مسعود پزشکیان گزشتہ شب بدھ کی رات ایک اعلی وفد کے ہمراہ تاجیکستان پہنچے ہیں۔ 
وزیر خارجہ عباس عراقچی، وزیر پیٹرولیم محسن پاکنژاد، وزیر اقتصادیات عبد الناصر ہمتی، وزیر زراعت غلام رضا نوری قزلچہ، نائب صدر اور ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی، وزیر توانائی عباس علی آبادی، سڑک اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق اورسینٹرل بینک کے گورنر محمد رضا فرزین تاجیکستان اور روس کے دورے میں صدر پزشکیان کے ہمراہ ہیں۔


صدر ایران کے دورہ تاجیکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کے شعراء و ادبا کی شرکت سے ادبی نشست کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جبکہ صدر ایران ، تاجیکستان میں زبان و ادب فارسی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح بھی کریں گے۔
تاجیکستان کے دورے کے بعد صدر ایران روس کا اہم دورہ کریں گے ہاں ایران و روس کے درمیان تعاون کے جامع معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .